خیبر پختونخواکھیل

آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ شروع

آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی‘ مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کیا ۔ افتتاحی تقریب سے پولیس کے بینڈ نے خوبصورت دھنیں پیش کیں‘ ملک بھر سے 36 یونیورسٹیوں کے سینکڑوں کھلاڑیوں نے مارچ کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے اقدامات کررہی ہے ‘پہلی مرتبہ کھیلوں کی سہولتوں کی بہتری کے لئے 70 ملین روپے مختص کئے گئے ‘76 پلے گراﺅنڈز پر چار ملین روپے خرچ کئے جارہے ہیں ہر تحصیل کی سطح پر گراﺅنڈز کی تعمیر کی جا رہی ہے ‘47 پلے گراﺅنڈز جون کے آخر تک مکمل ہو جائیں گے ‘ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے ‘کرکٹ اکیڈمی اور سپورٹس جمنازیم کے منصوبے شروع کئے جارہے ہی۔
ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے لئے 700 ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے بنوں اورکوہاٹ میں ہاکی آسٹروٹرف بچھائی جارہی ہے اور پشاور یونیورسٹی میں بھی جدید اور انٹرنیشنل معیار کا ٹارٹن ٹریک لگایا جائے گا۔
افتتاحی روز اٹھ سو میٹر دوڑ میں یونیورسٹی آف سنٹر ل پنجاب کے وقار یونس نے پہلی ، پنجاب یونیورسٹی کے عمر سعادات نے دوسری اور عصمت اﷲ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ شارٹ پٹ میں یونیورسٹی آف سنٹر ل پنجاب کے انتاش نے گولڈ ، پنجاب یونیورسٹی کے ہارون اور سیف اﷲ نے سلور اور براﺅنز میڈلز اپنے نام کئے اسی طرح خواتین کے چارسو میٹر دوڑ میں سرگودھا یونیورسٹی کی مسرت نے گولڈ ، اقراءیونیورسٹی کراچی کی الماس نے سلور میڈل جبکہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی بسمہ نے براﺅنز میڈلز حاصل کئے مقابلے تین دن تک جاری رہیںگے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button