خیبر پختونخوا

فنڈز جاری نہ کرنے پر رکن صوبائی اسمبلی عدالت پہنچ گیا

قومی وطن پارٹی کے ضلع چارسدہ سے رکن صوبائی اسمبلی سلطان محمد نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ان کو ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردیا ہے ایڈوکیٹ وسیم سجاد اور بیرسٹر مسعود کوثر کی وساطت سے دائر رٹ میں مو¿ قف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے ارکان کو حلقہ کےلئے ترقیاتی فنڈز نہیں دیئے جارہے جبکہ یہ فنڈز صرف حکومتی اراکین کو جاری کئے جاتے ہیں جو کہ ان کے ساتھ نا انصافی ہے منگل کے روز عدالت عالیہ کے جسٹس قیصر رشید اور جسٹس سید افسر شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کیں تاہم درخواست گزار کی جانب سے ایک وکیل کی عدم موجودگی کی وجہ سے کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button