خیبر پختونخوا

محکمہ ابپاشی کو گومل زام ڈیم میں نئی بھرتیوں سے روک دیاگیا

پشاور کی عدالت عالیہ نے محکمہ آب پاشی خیبر پختونخوا کو گومل زام ڈیم پراجیکٹ میں فیلڈ آفیسرز کی اسامیوں پر نئی بھرتیوں سے روک دیا ہے اور اس سلسلہ میں محکمہ ایری گیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا ہے ۔
عدالت عالیہ کے جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس مس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے منگل کے روز احمد دین سمیت متعدد درخواست گزاروں کی جانب سے دائر رٹ پر سماعت کرتے ہوئے جاری کیں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے محکمہ ایری گیشن کے گومل زام ڈیم پراجیکٹ میں فیلڈ آفیسرز کی خالی آسامیوں کےلئے درخواستیں دی تھی اور ٹیسٹ اور انٹریوز بھی پاس کئے تاہم اس کے باوجود ان کو ان عہدوں پر نہیں لیا گیا اور اب حکومت کی جانب سے مذکورہ عہدوں پر نئی بھرتیوں کےلئے اشتہار جاری کیا گیا ہے جو درخواست گزاروں کی حق تلفی ہے فاضل دو رکنی بنچ نے کسی کی سماعت کرتے ہوئے محکمہ آب پاشی کو گومل زام ڈیم پراجیکٹ میں مذکورہ عہدوں پر نئی بھرتیاں کرنے سے روک دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button