خیبر پختونخوا

محکمہ سوئی گیس کو ٹیکس وصولی سے روک دیا

پشاور ہائی کورٹ نے محکمہ سوئی گیس کو ضلع کرک کے سی این جی سٹیشنز سے تاحکم ثانی اضافی ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا ہے ۔ عدالت عالیہ کے جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس یونس تہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے یہ احکامات منگل کے روز ایڈوکیٹ یاسر خٹک کی وساطت سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جاری کئے شاکر سمیت ضلع کرک کے 5سی این جی اسٹیشنز کے مالکان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے سی این جی اسٹیشنز پر گیس کیوسک نامی ٹیکس لاگو کیا گیا تھا جس میں ہر سی این جی سٹیشن سے 1040 روپے ماہانہ وصول کئے جاتے تھے تاہم محکمہ سوئی گیس نے یہ ٹیکس بڑھا کر 1180روپے کردیا ہے جو ان کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے لہٰذا یہ احکامات واپس لئے جائے فاضل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے محکمہ سوئی گیس کو تاحکم ثانی ضلع کرکے 5سی این جی سٹیشنز سے اضافی ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button