خیبر پختونخوا

بنوں سے دو شدت پسند گرفتار

کاﺅنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بنوں ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو دھماکہ خیزمواد سے اڑانے میں ملوث دوملزمان کوگرفتار کرلیاہے جن کے قبضے سے بھاری ہتھیار برآمدکرلئے گئے۔سی ٹی ڈی بنوں نے کامیاب تفتیش کے بعد دوعسکریت پسند نیاز محمد ولد سلطان محمد ساکن شاہ حسن خیل اور عزیز الرحمن ولد شیر محمد ساکن شاہ حسن خیل کوگرفتارکرلئے ۔ یاد رہے کہ سال2015میں ملزمان نے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر1مردانہ شاہ حسن خیل میں بارودی مواد رکھاہے اس اطلاع پر لوکل پولیس لکی مروت نے سکول میں کھدائی کرکے ڈرم سے61عددراکٹ لانچر گولے اورنوعددمارٹرگولے برآمدکرکے بی ڈی ایس کے ذریعے ناکارہ بنادئیے تھے ملزمان کومزید تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button