خیبر پختونخوا
لکی مروت : پولیس کی غفلت نے بچی کی جان لے لی

لکی مروت کے علاقہ سرائے گمبیلا میں پولیس کی غفلت نے ایک بچی کی جان لے لی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایس ایچ او نصیب الرحمان اپنے اہلکاروں سمیت موٹرسائیکل چوری میں ملوث نبی اللہ کے گھر چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران ملزم کی نومولود بیٹی سیماب پر رضائی بے خبری میں رضائی رکھی جس سے معصومہ کا دم گھٹ گیا اور چل بسی۔ اس کے بعد مقامی لوگوں کے احتجاج پر ڈی ایس پی کفایت حسین نے چھاپے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمے درج کئے ہیں۔