خیبر پختونخوا

دیر بالا میں پہلی بار لواری سنو جیپ ریلی کا انعقاد

دیر بالا کے تاریخ میں پہلی بار لواری سنو جیپ ریلی منعقد ہوئی ہے جس میں چالیس جیپوں نے حصہ لیا۔ اس ریلے کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بھاری تعداد جمع تھی اور میجرجنرل نادر خان اس کے مہمان حصوصی تھے۔
پاک فوج اور لوکل گورنمنٹ کے زیراہتمام لواری ٹاپ کے اکیس کلو میٹر ٹریک پر سنو جیپ ریلی منعقد ہوئی جس میں فرنٹئر کور کلب کے چالیس فور بائی فور جیپ نے ریس میں حصہ لیا اور یاسر خان نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے تماشیائیوسے داد وصول کی اس موقع پر ملک بھر آئے تماشایوں نے ریس دیکھ کر لطف اٹھایا ۔
، سنو جیب ریلی کا مقصد دیر بالا میں سیاحت کو فروع اور دنیا کو امن کا پیغام دینا تھا جبکہ لوگوں کے ذہنوں سے لواری ٹاپ کی دشوار گزارسٹرک پر سفر کرنے کی حدشات کو بھی دور کرنا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button