خیبر پختونخوا

ممنون حسین کی رحم کی اپیل کے باؤجود ممتاز قادری کو پھانسی، مذہبی حلقوں کا ردعمل

سلمان تاثیر کے قتل کے مقدمے میں مجرم قرار دیئے جانے والے ممتاز قادری کو اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ ممتاز قادری نے 4 جنوری 2011 کو سابق گورنر پنجاب کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ممتاز قادری کو دو مرتبہ موت کی سزا سنائی تھی اور اس فیصلے کو سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔ صدر ممنون حسین کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد عدالت نے ممتاز قادری کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ ممتاز قادری کی میت ان کے ورثا ء کے حوالے کر دی گئی۔ دوسری جانب پھانسی کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بھی سیکورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کی گئی ہے۔  ممتاز قادری کے اہلخانہ سے اُن کی آخری ملاقات بھی کروائی گئی جبکہ پھانسی کے وقت اڈیالہ جیل جانے والے راستے کو سیل کردیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button