خیبر پختونخوا

خواجہ سرائو کے حقوق کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

پشاور( ٹی این این ) پشاور پریس کلب میں غیر سرکاری تنظیم رابطہ کے زیر اہتمام خواجہ سراو کے حقوق کے حوالے سے پریس کانفرنس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کی چیئر پرسن ثمینہ شاہد نے کہا کہ خواجہ سراﺅکو انسان تسلیم نہ کرناانسانیت کی تذلیل ہے خواجہ سراہ ایک زند ہ حقیقت ہے ان کے وجود سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں آگنائزیشن کی چیئرپرسن ثمینہ شاہین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراہ خیبرپختونخوا میں گم نامی کی زندگی گزاررہے ہیں نہ تو حکومت کی جانب سے انہیں شہریت دی جاتی ہے اور نہ ہی معاشرے میں ان کی کوئی عزت ہوتی ہے۔
خواجہ سراﺅں کی معاشی بد حالی اور دیگر مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے اقدامات پر عملدرآمد کرنے کی ضروت ہے جن کے ذریعے ان افراد کو معاشرے میں باعزت مقام حاصل ہو اور یہ لوگ بھی اس ملک کے کار آمد شہری بن کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آنے والے مردم شماری میں خواجہ سراﺅں کی رجسٹریشن کا خانہ بھی درج کرے تاکہ خواجہ سراﺅں کی رجسٹریشن بھی ہوسکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button