خیبر پختونخوا

ٹانک میں والی بال ٹورنامنٹ اختتام پزیر

ٹانک کے گرہ بڈھا میں گرین گراؤنڈ پر کھیلا گیا والی بال ٹورنمنٹ اختیام کو پہنچا۔ یہ ٹورنمنٹ دس فروری کو شروع ہوا تھا جس میں 13 ٹیموں نے حصہ لیا ۔اس فائنل میچ میں مقامی کھلاڑیوں کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے دیگر حصوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔

فائنل میچ میں پنجاب بیٹ نے 60 پوائنٹس سکورکئے جبکہ جواب میں مروتی ٹیم نے 45 پوائنٹس کرنے پر پنجاب بیٹ پندرہ پوائنٹس سے اس ٹورنامنٹ کی فاتح قرار پائی ۔ میچ دیکھنے کے لئے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔اس موقع پر رفیع اللہ بیٹنی نامی تماش بین نے ٹی این این ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹانک کے کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے لیکن گراؤنڈز نہ ہونے کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے لہذہ ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹانک میں فوری طور پر کھیل کھلینے کے لئے میدانوں کی منظوری دیکر کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ ضائع ہونے سے بچائے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button