خیبر پختونخوا

روخانہ پختونخوا تعلیمی پروگرام کے تحت فنڈ بندش کے خلاف طلباء وا طالبات کا احتجاجی مظاہر

مینگورہ (ٹی این این ) صوبائی حکومت کی جانب سے روخانہ پختونخوا تعلیمی پروگرام کے تحت مختلف نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاص کرنے والے طلباء وا طالبات نے فنڈ کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا اور حکومت سے فوری طور پر فنڈز ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا ۔

متاثرہ طلباء وطالبات نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی حکومت کے دوران 2012 میں انگلینڈ کے تعاؤن سے روخانہ پختونخوا تعلیمی پروگرام شروع کیا گیا تھا ، جس کے تحت سوات کے مختلف علاقوں جہاں کوئی گرلز ہائی یا مڈل سکول موجود نہیں تھا ، ان علاقوں کے نجی تعلیمی اداروں میں 1620 طلباء و طالبات کو داخل کرایا گیا لیکن اب روخانہ پختونخوا پروگرام کے تحت فنڈ بند ہونے کی وجہ سے ہمارا تعلیمی مستقبل تاریک ہوگیا ہے کیونکہ ہمارے والدین ہمارے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے اور نہ ہی نجی تعلیمی ادارے ہمیں مفت پڑھائی کرسکتے ہیں۔

اسلئے ہم صوبائی حکومت ، ہومن رائٹس کی تنظیموں اور دیگر حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ روخانہ تعلیمی پروگرام کو جاری رکھنے کے لئے متعلقہ نجی تعلیمی اداروں کو فنڈ کی فراہمی یقینی بنائیں ورنہ ہم وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوجائیں گے۔اس موقع پر قادر پبلک سکول کوزہ بانڈئی کے ڈائریکٹر شمس الرحمن ، ناصر اور ہومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کے چیئر محمد رحیم اماخیل ایڈوکیٹ بھی موجودتھے

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button