خیبر پختونخوا

کوہستان اضلاع تنازعہ : اشیاء خوردنوش کی قلت ،کشیدگی میں اضافہ ،مرنے والوں کی تعداد 3ہوگئی

کوہستان اضلاع کے تنازعے پر عوام نے احتجاجی مظاہرے شروع کئے ہیں جس میں ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

تفصیلات کے مطابق لوئر کوہستان کا نوٹیفیکشن کینسل ہونے کے بعد پٹن کے عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پالس کے عوام کا پٹن میں داخلہ بند کر دیا ہے جس کے باعث پالس کے ہزاروں عوام گزشتہ 7دنوں سے اپنے گھروں میں محصور ہیں اس ضمن میں مقامی پولیس نے بتایا کہ پٹن کے مسلح افراد پٹن پل پر بیٹھے ہوئے ہیں اور پالس کے عوام کو باہر جانے نہیں دیا جارہا۔  پالس کے عوام کا پٹن میں داخلہ بند ہونے کے باعث گزشتہ سات دنوں میں ایمرجنسی کیس کے تین مریض بروقت ہسپتال نہ پہنچنے پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دونوں فریقین مورچہ زن ہوگئے ہیں اور فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ گزشتہ ساتدنوں سے پٹن اور پالس میں سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں جس کی وجہ سے بچوں کا روشن مستقبل تاریکی میں ڈوب رہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button