خیبر پختونخوا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےخلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر

جماعت اسلامی کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف کیس جمع کرایا گیا ہے ۔جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان کی جانب سے دائر کیس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت عوام سے پٹرولیم مصنوعات کی اضافی نرخ وصول کررہی ہے جو آئین و قانون کے خلاف ہے ۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 40روپے تک لایا جائے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے دائر رٹ میں اوگرا او ر وفاقی سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیلوں کے نرخ میں کافی حد تک کمی آئی ہے تاہم پاکستان میں اب بھی قیمتیں زیادہ وصول کی جارہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button