خیبر پختونخوا

چنگ چی ڈرائیوروں کا احتجاج کی دھمکی

ڈی آئی خان کے چنگ چی ڈرائیوروں نے پولیس کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر رکشوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ڈرائیوروں کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار بغیر کسی وجہ کے انہیں چالان کرتے ہیں اور رکشوں کو تھانے لے جاتے ہیں جس کی وجہ سے رکشہ ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈرائیوروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ٹریفک اہلکاروں نے رویہ تبدیل کرکے ڈرائیوروں کو تنگ کرنے سے باز نہ آئے تو ڈی پی او دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ ڈی آئی خان ٹریفک پولیس اہلکاروں عوام کے مطالبے پر شہر میں بغیر نمبر پلیٹ ‘ رجسٹریشن اور لائسنس نہ رکھنے والے رکشہ ڈرائیوروں کےخلاف مہم شروع کررکھی ہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button