خیبر پختونخوا
بجلی چوری کے الزام میں 48افراد گرفتار

بجلی تقسیم کرنے والے ادارے پیسکو نے بجلی چوری کے الزام میں پشاور اور مردان سے 48افراد کوگرفتار کیا ہے۔ پیسکو کے مطابق گرفتار افراد کو آج بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران حراست میں لیا گیا ہے اور ان تمام افراد کےخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
پیسکو کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نشترآباد سے آٹھ کمرشل اور 17گھریلوں ٹیمپرڈ میٹرز پکڑے گئے ہیں۔ پیسکو کے سربراہ انورالحق یوسفزئی نے بجلی چوری کےخلاف جاری مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔