خیبر پختونخوا

پختونخوا اور وفاق کی گتی سلج گئی، بجلی رائلٹی میں تین گنا اضافہ

خیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت کے درمیان دو دہائیوں سے زیر التوا رائلٹی کے مسائل چار گھنٹے کے اندر اندر حل کئے گئے۔

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دو دہائیوں سے التوا میں لٹکے مسائل ہم نے کل ساڑھے چار گھنٹے میں حل کر دئیے ہیں ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریرکرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کے پی کے کی بجلی کی رائلٹی میں تین گنا اضافہ ہو گیا ہے ۔

کے پی کے مطالبے پر ایک سو ایم ایم سی ایف ٹی گیس بجلی پیدا کر نے کیلئے دی جائے گی ۔ سی آر بی سی کینال کیلئے 65 فیصد فنڈ وفاقی حکومت ادا کرے گی جس سے کے پی کی تین لاکھ ایکڑ زمین سیراب ہوگی ، وفاق کی طرف سے دی جانے والی ستر ارب کی رقم سے اگر بجلی پیداوار کا سوات دریا پر کوئی منصوبہ بناسکتے ہیں ان منصوبوں پر وفاقی حکومت بیرونی قرضوں کی ضمانت دینے کیلئے تیار ہیں ۔ ورکرز ویلفیئر فنڈز کے مسائل حل کرنے کیلئے احکامات جاری کیئے جاچکے ہیں ۔ کے پی کے وزیر اعلیٰ کچھ روز قبل بغیر بتائے اچانک میرے دفتر میں آگئے اور کہا کہ تاریخ دو ۔ پختونخوا والے کل جیت گئے ہیں ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button