خیبر پختونخوا

عمران خان نے جامعہ پشاور میں شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی کا دورہ کیا اوربلین سونامی شجر کاری مہم 2016 ءکا افتتاح کیا۔ سونامی مہم کے ساتھ جامعہ کی طرف سے خیبر پختونخوا حکومت کو 2 لاکھ 80 ہزار پودوں کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر عمران خان نے جامعہ کی ایڈمنسٹریشن بلاک کے لان میں پودا لگایا ۔ وزیر اعلی خیبر پختو نخوا کے اعلی تعلیم و انفارمیشن کے لئے سپیشل سیکر ٹری مشتاق غنی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس کے بعد عمران خان نے جامعہ پشاور کے کانوکیشن ہال میں جامعہ کے طلبہ کو لیڈرشپ پرلیکچر دیا۔ عمران خان نے طلبہ سے کہا کہ پاکستان میں لیڈرشپ کا فقدان ہے جس کی وجہ ان کی جنریشن سے قومی لیڈر ز کا نہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھے لیڈر کے لئے ضروری ہے کہ وہ نڈر ہو، کرپٹ نہ ہو اور اپنے آپ اورمیں سے نکل کر ملک و قوم کی فلاح و بہبود کی سوچ اور جذبہ رکھتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر کے لئے ضروری ہے کہ ملک کی فلاح کے لئے وہ بڑے خواب دیکھے اور اس کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے اور وہ ناکام ہونے کیڈر سے نہ گھبرائے۔ انہوں نے طلبہ کو تنبہہ کی کہ آپ قوم کی آخری امید ہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button