خیبر پختونخوا

گردوں کی صفائی اب کرک میں بھی ممکن

کرک کے ضلعی ہسپتال میں گردوں کی صفائی کے لئے سولہ ڈائلاسز مشینیں نصب کردی گئی ہیں۔ کروڑوں روپے کی یہ مشینری امریکی فلاحی تنظیم کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے۔

ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طاہر بشیر نے ٹی این این کو بتایا کہ یہ مشینری چند ماہ قبل نصب کی گئی ہے جس سے ہر ماہ ہزاروں مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے جو کہ پہلے اس علاج کے لئے پشاور جایا کرتے تھے۔ مقامی لوگوں نے امریکی فلاحی ادارے کے اس اقدام کو سراہا ہے اور اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ مقامی سماجی کارکن فاطمہ خٹک نے ٹی این این کو بتایا کہ اس مشینری کی تنصیب سے نہ صرف عوام پشاور جانے کی زحمت سے بچ جائینگے بلکہ ان کو سستا علاج بھی مہیا ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button