خیبر پختونخوا

اپر دیر: سیکورٹی فورسز کی کاروائی، زیر زمیں اسلحہ برآمد

اپر دیر میں واقع ڈوگ درہ کے علاقے شاٹ کس میں سیکیورٹی فورسزکی کاروائی میں زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا گیا۔ اسلحے میں راکٹ لانچر،روسی ساختہ ہینڈ گرینڈ و دیگر شامل ہیں،

 سرکاری زرائع کا کہنا ہے کہ  سیکیورٹی فورسز نے تحصیل شرینگل کے علاقے ڈوگدرہ کے گاؤں شاٹ کس میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا جس میں پاک فوج اور سکاوٹ کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مبینہ کاروائی کے دوران فورسز نے زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا جس میں  18عدد راکٹ لانچرز،دس عدد فیوز چارجر، 6 عدد رشین ساختہ دستی بم شامل ہیں ۔ اس سلسلے میں جب مقامی پولیس ذرائع سے تصدیق کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا توانہوں لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علم میں ایسی کوئی کاروائی نہیں ہوئی ،البتہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار علاقے میں گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈوگ درہ میں سال 2009-10  میں شدت پسندوں کے خلاف فورسز اور مقامی لشکر نے لڑکر ڈوگ درہ سے شدت پسندوں کو نکال باہر کیا تھا ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button