خیبر پختونخوا

سرکاری ملازمین کیلئے پشاور میں رہائشی فلیٹس تعمیر کی جاییں گی۔ اکبر ایوب خان

خیبر پختونخوا کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کیلے نشتر آباد پشاور میں ہائی رائز فلیٹس تعمیر کی جاییں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس رہائشی منصوبے کی تعمیر سے جہاں سرکاری ملازمین کے رہائشی مسائل حل ہوں گے وہاں پشاور کے عوام کو شہر کی پرائم لوکیشن پر بین الاقوامی معیار کی تفریحی سہولیات کے ساتھ ساتھ بھرپور کاروباری مواقع بھی میسر آ سکیں گے ۔

یہ بات انہوں نے پیر کے روز سی اینڈڈبلیو سیکرٹریٹ پشاور میں نشتر آباد ہائی رائز فلیٹس منصوبے سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکہی۔ ایسوسی ایٹیڈ انجینئرکنسلٹنٹ کے چیف آرکیٹیکٹ نے اجلاس کے شرکاء کونشتر آباد ہائی رائز فلیٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ 36.50کنال اراضی پر محیط کثیر منزلہ عمارت 6بلاکس پر مشتمل ہوگی جس میں تین کمروں کے 144فلیٹس بنائے جائیں گے۔۔کنسلٹنٹ نے اجلاس کو بتایا کہ ہائی رائز فلیٹس کی پہلی اور دوسری منزل پر بین الاقوامی طرز کا سنٹرلی ایئر کنڈیشنڈ شاپنگ مال،چار جدید سینما ہالوں کے علاوہ بچوں کے لئے فن لینڈ اورفوڈ پارک کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

مشیر تعمیرات و مواصلات اکبر ایوب خان نے متعلقہ حکام کو نشتر آباد ہائی رائز فلیٹس منصوبے سے متعلق تمام امور کوترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت کی تاکہ منصوبے کو جلد از جلد وزیر اعلیٰ کی منظوری کے لئے پیش کیا جاسکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button