خیبر پختونخوا

پشاور کی خواتین کے لئے ثقافتی میلے کا اہتمام

صوبائی کلچر ڈیپارٹمنٹ کے توسط سے پشاور میں خواتین کے لئے ثقافتی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ گزشتہ روز ہشتنگری میں ہونے والے اس نمائش میں ہاتھوں کے بنے ثقافتی اشیا جیسے مٹکے، پرات، کامدار کپڑوں اور زیورات کے علاوہ مختلف روائتی کھانوں کے سٹال بھی لگائے گئے تھے جو اس نمائش کو دیکھنے والوں کے لئے جاذب نظر ٹہرے۔ ڈائریکٹوریٹ اف کلچر کے مطابق اس نمائش کا مقصد خواتین کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ان کے فنون کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔ ان کے مطابق خواتین کو ایسے مواقع فراہم کرنے ہیں جس میں ان کی صلاحیتوں کی تعریف ہوسکے۔

ٹی این این سے باتیں کرتے ہوئے نمائش کو دیکھنے کے لئے انے والی خواتین کا کہنا تھا “ ہم نے کافی اچھی اچھی چیزیں دیکھی ہیں اور ہمارے پتہ چلا کہ ہمارے ہاں کس قدر محنت کش اور باہنر خواتین موجود ہیں جن کے فن سے وہ خود برسر روزگار ہونے کے ساتھ ساتھ ثقافت کی خدمت بھی کرسکتی ہیں۔ کلچر ڈیپارٹمنٹ کا بے حد شکریہ کہ انہوں نے ہمارے خواتین طبقے کے لئے ایسے پروگرامات کو ترجیح دیتے ہوئے اس ایونٹ کا اہتمام کیا۔ ہم ان تمام ہنرمند خواتین کے بھی شکر گزار ہیں اور انشاللہ ان سے ائندہ کے لئے اس سے بہتر اشیا تیار کرنے کی امید رکھتے ہیں”

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button