خیبر پختونخوا
پشاور انتظامیہ نے 23 غیرمستند ادویات فروش دوکانوں کو سیل کردیا

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے معمول کی کاروائی کرتے ہوئے قانونی کاغذات و دیگر اسناد نہ رکھنے والے تئیس میڈیکل سٹورز کو تالے لگا دیے ہیں۔
گزشتہ روز چیف ڈرگ انسپکٹر نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے قریب واقع میڈیکل سنٹر پر چھاپہ مارا ہے جس کے دوران گیارہ غیر رجسٹرڈ جبکہ بارہ ایسے میڈیکل سٹور سیل کردئے گئے جن کی رجسٹریشن پر حد میعاد گزرچکی تھی۔ ڈرگ کنٹرول محکمہ کے مطابق ان تمام میڈیکل سٹورز کے خلاف مقدمے درج کئے گئے ہیں اور ان کے خلاف کاروائی جاری ہے۔