خیبر پختونخوا

تہکال میں 4پلازے سیل کردئیے گئے

پشاور(ٹی این این )ضلعی حکومت نے یونیورسٹی روڈ پر تہکال پایاں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 پلازوں کی پارکنگ میں قائم غیر قانونی تعمیرات ودکانات کو سیل کر دیا۔
منگل کے روز ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انوار الحق نے ڈائریکٹر پی ڈی اے نجیب آفریدی کے ساتھ یونیورسٹی روڈ پر تہکال پایاں میں 4 پلازوں میں قائم غیر قانونی تعمیرات و دکانات کو سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر پولےس کی بھار ی نفری تعینات کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پشاور میں پلازوں کی پارکنگ میںقائم غیر قانونی تعمیرات و دکانات کےخلاف کارروائیاں جاری ہیںاور اس سلسلے میںگزشتہ دنوں میں پشاور کے مختلف علاقوں میں 14پلازوں میں قائم غیرقانونی تعمیرات و دکانات کو سیل کر دیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے تمام پلازہ مالکان کو خبردار کیا ہے کہ وہ بذات خود اپنے پلازوں میں قائم غیر قانونی دکانات و تعمیرات کا خاتمہ کردیں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button