خیبر پختونخوا

کیمپس پولیس کے ایس ایچ اواور کانسٹیبل معطل

پشاور (ٹی این این)آئی جی خیبر پختونخوا نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کے الزام میں ایس ایچ او یونیورسٹی کیمپس پشاور اور ایک کانسٹیبل کو معطل کردیا ہے ۔
آئی جی ناصر درانی کے ترجمان کے مطابق ایس ایچ او عمران عالم اور کانسٹیبل محمد شعیب پر الزام ہے کہ ان کارویہ غیر مہذبانہ ہے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہیں اس حوالے سے ایس ایچ او اور کانسٹیبل کے خلاف مقامی لوگوں اور طلبہ نے شکایت کی تھی جس پر آئی جی نے دونوں کو معطل کرکے ان کےخلاف تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button