خیبر پختونخوا

ہتھ ریڑھی بانوں کا اندرون شہر سے بے دخلی کیخلاف مظاہرہ 


پیر کو پشاور میں ہتھ ریڑھی بانوں نے اندرون شہر سے بے دخلی اور انتظامیہ کی جانب سے بے جا گرفتاریوں اور بھاری جرمانوں کیخلاف ضلع ناظم کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا ،ہتھ ریڑھی بانوں کا موقف تھا کہ صوبائی حکومت نے ان کے لئے پشاور میں چار بچت بازاروں کا علان کیا تھا جس میں گُڑمنڈی میں بچت بازار قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے اور ٹینڈر بھی ہوچکاہے لیکن اس کے باوجود اس کو عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا ، انہوں نے کہا کہ حکومت نے اندرون شہر ہتھ ریڑھیوں پر پابندی عائد کردی ہے جو کہ ہتھ ریڑھی بانوں کا معاشی قتل ہے انہوں نے حکومت سے اندرون شہرہتھ ریڑھیوں پر عائد پابندی فی الفور ہٹانے اور اپنے اعلان کے مطابق فوری طور پر بچت بازار قائم کرنے کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ ان کے مطالبات کی منظوری تک ان کا پرامن احتجاج جاری رہے گا

مظاہرین نے حکومت سے اندرون شہرہتھ ریڑھیوں پر عائد پابندی فی الفور ہٹانے اور اپنے اعلان کے مطابق فوری طور پر بچت بازار قائم کرنے کا مطالبہ کیا
مظاہرین نے حکومت سے اندرون شہرہتھ ریڑھیوں پر عائد پابندی فی الفور ہٹانے اور اپنے اعلان کے مطابق فوری طور پر بچت بازار قائم کرنے کا مطالبہ کیا


اس موقع پر ناظم اعلیٰ محمدعاصم خان نے مظاہرین سے ملاقات کی اور ان سے مذاکرات کئے ، ناظم اعلیٰ نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد بچت بازار منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا اور انہیں اپنی کاروبار کیلئے متبادل جگہ فراہم کیا جائے گا ، جس سے مطمئن ہوکر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button