خیبر پختونخوا

تعلیم عام کرنے کے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے‘ عاطف خان

پشاور(ٹی این این )خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد تعلیم عام کرنے کےلئے اقدامات کئے ہیں اور شروع کردہ تمام منصوبے ہرصورت مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں گے۔ یہ باتیں انہوںنے پشاور میں ایلیمنٹری ایجوکیشن فاو¿نڈیشن کے ایشوز سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔
اجلاس کو بتایا گیاکہ 1 ہزار 2 سو گرلز کمیونٹی سکول مکمل ہیں جبکہ اپریل 2016 ءتک ان کی تعداد 1 ہزار5 سو تک بڑھا دی جائیگی ۔ اسی طرح صوبے کے 6 اضلاع کے 30 ہزار میںسے 13 ہزار طلباءکو ووچرز دیئے گئے ہیں اورجون 2016ءتک30 ہزار کا ہدف پوراکیاجائیگا۔
تعمیر سکول پروگرام کے تحت 64 میں سے 30 سکول مکمل ہیں جبکہ باقی 34 سکول تکمیل کے آخری مراحل میںہیں۔ روخانہ پختونخوا پروگرام پر بھی عمل درآمد جاری ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ پشاور جیل میں لیٹریسی سنٹر کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور محکمہ داخلہ کے کلیرنس کے بعد اسے شروع کردیاجائیگا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے فاو¿نڈیشن کے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر اپنے زیراہتمام منصوبوں پر کام کی رفتا ر تیز ترکریں اور اس کی سرگرمیوں کو پورے صوبے تک وسعت دیں تاکہ تمام لوگ اسے بھر پور اسفادہ کریں۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا ہدف سکول نہ جانے والے لاکھوں بچے ہیں ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button