خیبر پختونخوا

آر ٹی آئی قانون میں مجوزہ ترمیم کے حوالے سے اجلاس

پشاور (ٹی این این ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وتعلقات عامہ اوراعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی کی زیر صدارت معلومات تک رسائی کے قانون میں مجوزہ ترمیم سے متعلق ایک اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں مذکورہ قانون کو مزید موثر بنانے کے لئے مجوزہ ترامیم کا بغور جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں معلومات تک رسائی کے لئے قانون میںمجوزہ ترامیم کے مطابق رجسٹرڈ آرگنائزیشن ،سماجی تنظیمیں اورہائی کورٹ ،آر ٹی آئی کومطلوبہ معلومات فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔ اس طرح سزا وار کو ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا حق اورہائی کورٹ اپیل کا فیصلہ 60 دنوں میں کرنے کی ترامیم شامل ہیں۔ مجوزہ ترامیم کے مطابق کمیشن انفارمیشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہونے سے 120 دن پہلے نئی تقرری کے لئے کیس تیار کرکے صوبائی حکومت کے نوٹس میں لائےگا اور حکومت انفارمیشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کے بعد 30 دن کے اندرنئی تعیناتی یقینی بنائےگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button