خیبر پختونخوا

نوشہرہ :سرکاری سکول کے اساتذہ کا احتجاج

نوشہرہ (ٹی این این ) نوشہرہ کنٹوونٹمنٹ بورڈ کی جانب سے ارضی کی ملکیت کے تنازعے اور کینٹ کے سرکاری پرائمری سکولوں کو سیل کرنے کے بعد اساتذہ تنظیم نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ پیر کے روز کینٹ میں ہونے والے مظاہرے میں اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے کینٹ بورڈ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر اساتذہ کا کہناتھاکہ طلبہ کے امتحانات قریب ہے جبکہ کینٹ انتظامیہ سکول سیل کرکے طلبہ کے مستقل سے کھیل رہی ہے۔ سکولز سیل ہونے کے بعد طلبہ سڑک کے کنارے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سیل کئے گئے سکولوں کو فوری طورپر کھول دیا جائے بصورت دیگر اساتذہ تنظیمیں سکول کے بچوں کو ساتھ لیکر احتجاجی تحریک شروع کردینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button