خیبر پختونخوا
کارخانو میں سرچ آپریشن افغان باشندوں سمیت 30افراد گرفتار

پشاور(ٹی این این )کارخانو مارکیٹ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ سرچ آپریشن میں 3افغان باشندوں سمیت 30مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن پیر کے روز مختلف مارکیٹوں میں کیا گیا ۔ آپریشن کے دوران گرفتار افراد سے شراب اور دیگر منشیات برآمد ہوئیں۔
دوسری جانب نوشہرہ‘ پبی‘ جلوزئی ‘ صالح خانہ اور کوٹلی کلا علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں غیر قانونی طورپر مقیم افغان باشندوں سمیت 19مشکوک افراد کو گرفتار کیا ہے۔