خیبر پختونخوا

پشاور‘ خزانہ میں دو روزہ تھیٹر ٹریننگ اختتام پذیر

پشاور ( ٹی این این) پختونخوا آر ٹس کونسل کے زیر اہتمام محکمہ ثقافت کے علاقائی ثقافت کی بحالی و فروغ کے حوالے سے رچ پراجیکٹ کے تحت پشاور کے مضافاتی علاقہ میں دو روزہ تھیٹر ٹریننگ اختتام پذیر ہوگئی ۔
ضلع پشاور کے مضافاتی علاقہ خزانہ میںنیو ٹیلنٹ کو دو روزہ تھیٹر ٹریننگ میں سکول اور کالج کے طلبائکو تھیٹر کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی محکمہ ثقافت نے علاقائی ثقافت کی بحالی و فروغ کے حوالے سے پراجیکٹ کے تحت پختونخوا ارٹس کونسل ضلع پشاور میں مختلف ٹاﺅنز میں سکول وکالجر کے طلباءاور نیو ٹیلنٹ کو تھیٹر کے حوالے سے مزید 6تربیتی ورکشاپس منعقد کریں گی یہ تیسری ورکشاپ تھی ۔ اس سے پہلے دلہ زاک اور میاں گجر میں تربیتی ورکشاپس منعقد کئے جاچکے ہیں۔ خزانہ میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر تربیت مکمل کرنیوالے طلباءکو دو گروپوں میں تقسیم کیاگیا جنہوں نے خاکے بھی پیش کئے ۔ پروگرام کے آخر میں شرکاءمیں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button