خیبر پختونخوا

اعزازیہ کے معاملے پر صوبے کے فنکار دو حصوں میں بٹ گئے

پشاور (ٹی این این ) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے فنکاروں کو دیئے جانیوالے عزازیہ پر ہنرمند دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے‘ ایک گروپ نے حکومت کے اعزازیہ پر مسرت جبکہ دوسرے گروپ نے تحفظات کااظہار کیا ہے۔
حکومتی اعزازیہ حاصل کرنے والے فنکاروں نے پیر کے روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اعزازیہ جاری کرکے ہنرمندوں کو ان کا حق دیا ہے۔ انہوں نے 500فنکاروںکو اعزازیہ دینے کے حکومتی اقدام کو سراہا ہے ۔
دوسری جانب اعزازیہ سے محروم فن کاروں نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ محکمہ ثقافت نے اقرباءپروی کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنے چہیتے لوگوں کو اعزازیہ جاری کردیا ہے جبکہ مستحق ہنرمندوں کو نظر انداز کیا ہے جس کی وجہ سے فنکاروںمیں مایوسی پائی جاتی ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہناہے کہ مذکورہ لسٹیں ہنگامی بنیادوں کو تیارہوئی ہیں اور محکمہ محروم رہ جانے والے فنکاروں کی محرومی دور کرنے پر غور کررہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button