خیبر پختونخوا

ٹی این این کی خبر پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، 15 ایکسائزاہلکار معطل

ایکسائز این ٹیکسیشن کے صوبائی وزیر میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے نوشہرہ کی مصروف شاہرہ پر مشکوک گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمے کے پندرہ ضلعی اہلکاروں کو معطل کیا ہے۔

گزشتہ روز رشکئ انٹچینج کے قریب جی ٹی روڈ پر ایکسائز اہلکاروں نے چیکنگ کی غرض گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا اور نہ رکنے پر فائرکھولی جس کے نتیجے میں راہ چلتی خواتین زخمی ہوئیں جن کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔ ٹی این این کی یہ خبر چلنے پر محکمے کے وزیر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمے کے پندرہ اہلکاروں کو معطل کیا اور تحقیقات شروع کرنے کا حکم جاری کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button