خیبر پختونخوا

وفاق ریلوے ٹریک کے ساتھ بس لین بنانے کی اجازت دے : عمران خان

عمران خان نے مخالفین کو پھر چیلنج کر تے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں میٹرو بس پر پچاس ارب خرچ ہوئےہیں جبکہ  خیبر پختونخوا حکومت صرف چودہ ارب سے یہ منصوبہ مکمل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت کے خلاف انکوائری میں نیب کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 کپتان یونیورسٹی ٹاؤن پشاور میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی سائیٹ کا جائزہ لینے پہنچے تو مخالفین کو پھر للکارتے ہوئے کہا کہ  خیبر پختونخوا حکومت کو فیل کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان کے مطابق لاہور میں میٹرو بس پچاس ارب میں چلی اگر وزارت ریلوے ٹریک کے ساتھ بس لین بنانے کی اجازت دے توپشاور میں ایسا ہی منصوبہ چودہ ارب میں مکمل کر کے دکھائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ڈی جی نیب نے استعفیٰ دیا تو کسی نے تنقید نہیں کی، جمہوریت میں احتجاج حق ہوتا ہے، حکومت کے خلاف انکوائری میں نیب کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس سے پہلے متنی میں گیس کے کنوئیں کا افتتاح کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ صوبے سے یومیہ دو لاکھ بیرل تیل نکل سکتا ہے، امریکی کمپنی کام بھی کرنا چاہتی ہے لیکن وفاق این او سی جاری نہیں کر رہا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button