خیبر پختونخوا

چترال: محکمہ جنگلات کی جانب سے عوام میں مفت پودوں کی تقسیم

چترال میں شجرکاری مہم کی مد میں محکمہ جنگلات کی جانب سے عوام میں مفت پودے تقسیم کئے گئے۔ اس بارے اج دروش میں محکمہ جنگلات کی جانب سے ایک نرسری میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے عمائدین، بلدیاتی نمائندوں اور صوبائی اسمبلی کے رکن سلیم خان مہمان خصوصی کے طور پر شمولیت کی۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلیم خان مروت کا کہنا تھا کہ عوام کو صرف مفت پودے نہیں دئے جارہے بلکہ ان کو چالیس روپے فی پودا بھی دیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان پودوں کی حفاظت و نگہداشت کے لئے چوکیدار کو بھی تعینات کیا گای ہے۔ خیال رہے کہ صوبائی حکومت نے جنگلات کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ایک ارب پودے لگانے کی مہم شروع کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button