خیبر پختونخوا

“زہ یم پختونخواہ” پروگرام کے تحت پشاور میں شام موسیقی

پشاور کے مقامی ثقافت کو ترویج دینے کی غرض سے شام موسیقی کا اہتمام کیا گیا۔ ہفتے کی شام پشاور کے علاقہ تہکال میں سی ار ڈی او اور محکمہ کلچر کے وساطت سے ترتیب دئے گئے محفل موسیقی میں علاقائی گلوگاروں نے لوک گیت گا گر شائقین کے دل جیت لئے۔

اس شام موسیقی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا اور فولک میوزک سے محظوظ بھی ہوئے۔ موسیقی کے اس محفل میں شریک طالبعلم محمد عامر نے ٹی این این کو بتایا کہ نوجوان نسل کو ہجرے دوبارہ اباد کرانے چاہئے کیونکہ یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور ہماری اباو اجداد کی پہچان بھی۔ عامر کے مطابق پختون سماج کو اپنے ہجرے کچر کو اس جدید دور میں ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔

یہ شام موسیقی صوبائی محکمہ ثقافت کی جانب سے “زہ یم پختون خواہ “ پروگرام کے تحت تحصیلوں کی سطح پر علاقائی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے ہونے والے محفلوں کا حصہ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button