خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا کے 23 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ جاری

 تئیس اضلاع میں 278 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دے دیا گیا جس پر چار ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئےہیں ۔

 خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے ۔ پولنگ کا عمل شام بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا ۔ ضمنی الیکشن کے لیے 828 امیدوار میدان میں ہیں ۔ اس موقع پر صوبہ بھر میں 609 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں ۔ 244 پولنگ سٹیشنز کو حساس جبکہ 278 کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے  ۔ اس موقع پر 4 ہزار سے زائد پولیس ، ایف سی اور لیویز کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاہم پاک فوج کے جوان ضرورت پڑنے پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ ضمنی الیکشن میں 574 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ اقلیتوں کی 3 ہزار سے زائد نشستیں اور خواتین کی 542 نشستیں تاحال خالی ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button