خیبر پختونخوا

ضمنی بلدیاتی انتخابات کےلئے دفعہ 144پر عملدرآمد شروع

پشاور (ٹی این این)ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے دفعہ 144پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے جبکہ پولیس نے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا ہے، 11پولنگ سٹیشنز میں 8کو حساس قرار دیا گیا ہے، مجموعی طورپر 1500سے زائدپولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ضرورت پڑھنے پرفوج کو بھی طلب کیا جائیگا
ایس پی سکیورٹی اشفاق احمد کے مطابق پشاور میں ضمنی الیکشن کیلئے 11پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 8کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے،الیکشن میں امن و امان کو برقرار رکھنے مجموعی طورپر پولیس کے 1500سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جن میں سے ہر پولنگ پر 50سے زائد اہلکار تعینات ہونگے جبکہ ضرورت پڑھنے پر فوج کو بھی طلب کیا جائیگا، ایس پی سکیورٹی کے مطابق بڈھ میں 2اور متنی میں 6پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے،پولنگ شروع ہونے سے قبل بم ڈسپوزل سکواڈ اور کھوجی کتوں کے ذریعے تمام پولنگ سٹیشنز کو کلیئر کیا جائیگا جبکہ پولنگ کے سٹیشنز کے 200گز کے احاطہ میںانتخابی کیمپ لگانے پر پابندی ہوگی ،ایس پی سکیورٹی کے مطابق شہر میں دفعہ 144پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے جس کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ،اسلحہ کی نمائش اور کالے شیشوں والی گاڑیوں پر مکمل پابندی ہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button