خیبر پختونخوا

شاہرہوں کی بحالی و مرمت کے منصوبے اگلے سال شروع ہونگے

پشاور (ٹی این این ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو سفری سہولیات مہیا کرنے اور صوبے میں سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے 500 کلومیٹر پر محیط تقریباً20 ارب روپے کی لاگت سے صوبے کی مختلف شاہراہوں کی بحالی ومرمت کے منصوبوں پر عملی کام جنوری 2017 سے شروع ہو گا جس کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک مالی معاونت فراہم کرےگا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مذکورہ منصوبوں کے سلسلے میں آئندہ چار ماہ کے اندر اندر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے ۔
اس سلسلے میںوزیرعلیٰ نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر وارنر سے ملاقات کی اور منصوبے سے متعلق تبادلہ خیالات کیا۔ اجلاس میں ترجیحی بنیادوں پر صوبے کے طول و عرض میںمجموعی طور پر500 کلومیٹر پر محیط شاہراہوں کی نشاندہی کی گئی جن کی بحالی ومرمت پر کام جنوری 2017 سے شروع ہو گا۔ منصوبے پر تقریباًبیس ارب روپے لاگت آئےگی جو ایشین ڈویلپمنٹ بینک فراہم کرے گا اسی طرح ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی مالی معاونت سے چمکنی سے بڈھ بیربیرونی رنگ روڈ کی تعمیر کا بھی فیصلہ ہوا جس پر تقریباًبارہ ارب روپے لاگت آئے گی مذکورہ روڈ کی تعمیر سے جنوبی اضلاع کو جانے والی ٹریفک کو پشاور سے گزرنا نہیں پڑے گا ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button