خیبر پختونخوا

دو سال میںریگی ماڈل ٹاﺅن کو خوبصورت ترین ٹاﺅن بنائیںگے‘ عنایت اللہ

پشاور (ٹی این این ) خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اﷲ خان نے کہا کہ صوبائی حکومت دو سال کے اندر اندر ریگی ماڈل ٹاﺅن پشاور کو جدید اور خوبصورت ترین ٹاﺅن بنائےگی اور اس ضمن میں بجٹ میں پہلے سے تین ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ مزید ایک ارب روپے مختص کئے جائیں گے اس کے علاوہ 600ملین روپے سوئی گیس کے مد میں بھی جمع کئے گئے ہیں تاکہ رہائشوں کو جدید بنیادی سہولیات میسر ہوں ۔ وہ منگل کے روز ریگی ماڈل ٹاﺅن پشاور میں جامع مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔
مسجد کی تعمیر پر 29ملین روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے محمد سلیم حسن وٹو ، کرنل جمال ، سابق ایم پی اے عدنان وزیر ، میاں انور سعید ، پروفیسر ظاہر شاہ ، پروفیسر امیر نواز اور صحافی برادری اور ریگی ماڈل ٹاﺅن کی رہائشیوں نے بھی شرکت کی ۔ ٹاﺅن کے چیئرمین علی اکبر نے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر بلدیات اور ڈی جی پی ڈی اے کی کوششوں کو سراہا ۔
سینئر صوبائی وزیر بلدیات نے کرنل جمال کے ہمراہ ریگی ماڈل ٹاﺅن میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ صوبائی وزیر نے ریگی ماڈل ٹاﺅن میں یوٹیلٹی سٹور کا بھی افتتاح کیا اور ٹاﺅن میں پودا لگاکر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ۔
اس موقع پر سول سوسائٹی کے نمائندے نے صوبائی وزیر او رپی ڈی اے کے حکام کو شیلڈ بھی پیش کئے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button