خیبر پختونخوا

پشاور میں ضمنی انتخابات کے لئے سخت حفاظتی اقدامات، دفعہ 144 نافذ

پشاور ميں 21 فروري کو ہونے والے ضمني انتخابات کے لئے 3 روز کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
ڈپٹي کمشنر پشاور رياض محسود کے مطابق دفعہ 144کےتحت بغیرنمبرپلیٹ والی گاڑیوں کےشہرمیں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ افغان مہاجرین  کے  پولنگ والے علاقوں میں داخلے پر بھی پابندی  ہوگی۔  اسلحے کی نمائش،پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لےجانےپرپابندی عائد ہوگي۔ اکیس فروری کو پشاور   سمیت خیبرپختونخوا کے  23 اضلاع  میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ الیکشن نتائج کے اعلان کے بعد جلوس اور ریلیاں نکالنے  پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔
اسکے گزشتہ روز سیکرٹریٹ میں صوبائی حکومت کے اعلٰی حکام اور الیکشن کمیشن کے اعلٰی افسران کی ایک میٹنگ ہوئی ہے جس میں وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا تھا کہ پورے صوبے میں دو سو اٹھتر پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس اور دو سو چوالیس حساس قرار دئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ صوبہ بھر میں الیکشن کے روز پچاس ہزار پولیس کی تعیناتی ہوگی جبکہ ایف سی اور آرمی کو بھی ضرورت پڑنے پر بلایا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب وزارت خزانہ سے اس وقت تک سیکورٹی کی مد میں دو کروڑ روپے ابھی تک ریلیز نہ ہوسکے جبکہ کل انتخابات ہونے والے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یہ انتخابات ان سیٹون پر کرائے جارہے ہیں جہاں گزشتہ سال کچھ وجوہات کی بنا پر الیکشن نہ ہوسکا۔
Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button