خیبر پختونخوا

پشاور کے مختلف جامعات کے طلبہ کا ”قلم نہ کہ بندوق“ ریلی

پشاور(ٹی این این)پشاور کے مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے امن کے حوالے سے ”قلم نہ کہ بندوق“ ریلی نکالی ۔ ریلی کی قیادت سماجی کارکنوں اور مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ مریم اظہار‘سفیر درانی اوربلال احمدسمیت دیگر کر رہے تھے۔ شرکاءنے کہاکہ خطے میں امن کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے طلبہ سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوںکوملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔ان کاکہنا تھاکہ صوبے میں قلم کلچر کو اپنا کر اسلحہ کلچر کا کاتمہ کرنا چاہیے کیونکہ اسلحہ کے استعمال سے لاکھوں بے گناہ انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیاکہ قیام امن کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیںاور بد ا منی کاخاتمہ کرے ۔شرکا نے کہاکہ دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلباءمیں ہم آہنگی پیداکرنے کیلئے حکومت کو تمام تر کوششیں کی جانی چاہیے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button