خیبر پختونخوا

ٹیچنگ اسسٹنٹس کا صوبائی حکومت کی یقین دہانی پردھرنا ملتوی

پشاور(ٹی این این ) ٹیچنگ اسسٹنٹس سروائیول سوسائٹی نے صوبائی حکومت کی جانب سے مستقلی کی یقین دہانی پر پریس کلب کے سامنے دھرنا ملتوی دینے کا اعلان کر دیا۔
جمعہ کے روزپشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سوسائٹی کے چیئر مین ناصرجلیل‘ جائنٹ چیئر مین اجبر خان‘ جنرل سیکرٹری عاقب خان جدون اورسیکرٹری اطلاعات سلیمان علی شاہ نے کہاکہ اکتوبر 2014 ءکوخیبرپختونخوا کے مختلف کالجزمیں 862 ٹیچنگ اسسٹنٹس کی بھرتیاں دوسال کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی گئی، مستقلی کیلئے انہوںنے حکومت کیخلاف احتجاجی دھرنا تاہم ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوااور ڈپٹی ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ٹیچنگ اسسٹنٹس کو مستقل کیا جائیگاجبکہ 26 اساتذہ کیخلاف درج مقدمات بھی واپس لئے جائینگے۔
انہوںنے کہاکہ مذکورہ حکام کی یقین دہانی پر دھرنا ملتوی کررہے ہیں اوراگرانہیں مستقل نہ کرکے اساتذہ کیخلاف مقدمات واپس نہ لئے گئے تو ایک بعددوبارہ احتجاج کرینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button