خیبر پختونخوا

چوہے کے کاٹنے سے بچے کی موت : ضلع حکومت نے وضاحت طلب کرلی

پشاور(ٹی این این )پشاور کے علاقہ حسن گڑھی میںچوہے کے کاٹنے سے بچے کی ہلاکت پرضلعی حکومت نے نوٹس لیتے ڈبلیو ایس ایس پی سے وضاحت طلب کرلی اور والدین کےلئے پچاس ہزار روپے کی امداد کااعلان بھی کیا ۔
ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے دوروز قبل علاقہ حسن گڑھی میں چوہے کے کاٹنے سے عزیز نامی بچے کی ہلاکت پر سخت افسوس اوربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے زونل منیجر ڈبلیو ایس ایس پی شکیل قادر سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کےخلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کردئیے ۔ ضلع ناظم شکایات سیل اورڈسٹرکٹ ممبر حسن گڑھی ابراہیم خان کی جانب سے توجہ دلانے ضلع ناظم کی جانب سے ڈبلیو ایس ایس پی کو جاری کئے گئے مراسلے جبکہ ضلع ناظم نے بار بار بذریعہ ٹیلیفون بھی زونل منیجر بار بار مو¿ثر کارروائی کرنے کی ہدایات کے باوجود بچے کی ہلاکت اورچوہوں کی بڑی مقدار میں موجودگی پرضلع ناظم نے شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو نہیں چھوڑا جائےگا اور محکمانہ کارروائی کےساتھ ساتھ قانونی کارروائی بھی کی جائیگی بعد ازاں ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے ڈسٹرکٹ ممبر حسن گڑھی ابراہیم خان کے ہمراہ شہید ہونےوالے بچے کے گھر گئے اور والدین سے تعزیت کی جبکہ ضلعی حکومت کی جانب سے جاں بحق ہونیوالے بچے کے والدین کےلئے پچاس ہزار روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے بھی امداد کےلئے رابطے کافیصلہ کیاہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button