خیبر پختونخوا

سوات میں معمولی تکرار پر ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل، فریقین گرفتار

 

سوات میں بچوں کی لڑائی پر بڑون کے درمیان معمولی تکرار پر ہونے والی لڑائی میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات سہ پہر کو سوات کے علاقہ بلوگرام میں بچوں کے درمیان ہونے والی معمولی تکرار میں بڑے کھود پڑے اور دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں ایک فریق کے چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مرنے والوں کے نام محمد آیاز، فیاض، شوکت اور ان کی ہمشیرہ بتائے جاتے ہیں۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مخالف فریق کا بھی ایک بندہ زخمی ہوا ہے جو کہ ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے دونوں فریقین سے گرفتاریاں کی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button