خیبر پختونخوا

ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کےخلاف مقدمہ درج

پشاور(ٹی این این) ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے سکیورٹی کے ناقص انتظامات کی بنا پر سکینڈری ایجوکیشن بور ڈ کے چیئرمین فضل ربی کےخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق انتظامیہ نے بورڈ کو سکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی تاہم اس کے باوجود بورڈ کی عمارت میں سی سی ٹی وی کیمرے ‘گارڈز اور کانٹے تار لگانے کا کام مکمل نہیں کیا ۔
واضح رہے کہ باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے تعلیمی اداروں سمیت دیگر سرکاری اداروں کو سکیورٹی کے انتظامات کےلئے ہدایات جاری کیں تھیں اور اس سلسلے متعدد تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کےخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button