خیبر پختونخوا

غیر حاضری پر ملاکنڈ لیویز کے اہلکاروں کےخلاف کارروائی

پشاور(ٹی این این) ملاکنڈ لیویز کمانڈنٹ نے ڈیوٹی سے غیر حاضری پر متعدد اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی اور اس سلسلے میں دو اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ کمانڈنٹ خائستہ الرحمن کے مطابق کارروائی مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے کی گئی ہے۔معطل اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے ۔
اس کے علاوہ 51محرروں کی تنزولی کرکے ان کو ڈیوٹی پر تعینات کردیا گیا ہے۔
کمانڈنٹ کا کہناتھاکہ ایم پی ایز ‘ ایم این ایز اور دیگر اہم شخصیات کی حفاظت پر معمور 165اہلکاروں کو واپس بلایا ہے کیونکہ ان اہلکاروں میں بعض ڈیوٹی نہیں کرتے یا پھر ان شخصیات کے گھریلوں کام کرتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button