خیبر پختونخوا

احتجاج کرنے والے اساتذہ کےخلاف مقدمہ درج

پشاور(ٹی این این) پولیس نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کرنے اور کارسرکارمیں مداخلت کرنے پر26ٹیچنگ اسسٹنٹس کےخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
صوبائی حکومت نے خیبرپختونخواکے مختلف کالجوں میں8سوسے زائد ایڈہاک کی بنیاد پرٹیچنگ اسسٹنٹس بھرتی کئے تھے جو اپنے مستقلی کے حق میں مظاہرہ کررہے تھے ۔ مظاہرین نے سڑک بند کیا تھا جس کی بنا پر ان کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ مظاہرین کامطالبہ تھاکہ انکولیکچررعہدوں پر ترقی دی جائے اورانکے لئے سروس سٹرکچر دیاجائے اور صوبائی حکومت نے اس بات کاوعدہ بھی کیاتھا لیکن اس کے باوجودانکے مطالبات منظورنہیں ہوئے جس پر انہوں نے پریس کلب کے باہرمظاہرہ کرکے روڈ بلاک کئے رکھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button