خیبر پختونخوا

سی ٹی ڈی کا جعلی مغوی اور سہولت کار کی گرفتاری کا دعوٰی

محکمہ انسداد دہشت گردي نے کوہاٹ ريجن ميں اغوا کا ڈرامہ رچانے والے جعلي مغوي اوراس کے ساتھي ٹيچر کوگرفتار کرليا۔
سي ٹي ڈي کے مطابق گرگري کرک کے يوسف خان نے درخواست دي تھي کہ اس کے بھائي زاہد خان کو اغواء کرليا گيا ہے ۔ تفتيش کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ زاہد خان اغواء نہيں ہوا بلکہ قرض خواہوں سے جان چھڑانے اور بھائيوں سے رقم بٹورنے کے لئے اغواء کا ڈرامہ رچايا ۔ جسے ہنگو کے علاقے شينہ  وڑي کے ايک سکول سے حراست ميں لے ليا گيا ہے جبکہ اس کي مدد کرنے والے اسکول ٹيچر جہانگير کو بھي گرفتار کيا ۔۔سي ٹي ڈي  نے ملزموں سے افغان سم اورموبائل سيٹ بھي برآمد کر ليا۔۔جس سے گھروالوں کو دھمکي آميز فون کئے جاتے تھے ۔
Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button