خیبر پختونخوا

حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو منالیا، مہینے کے اندر مطالبات کی بجا آوری کا وعدہ

اختیارات و فنڈز کی منتقلی اور دیگر مطالبات منوانے کے بارے میں بنوں کے ناظمین اور نائب ناظمین کا صوبائی حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد تین دن سے جاری دھرنا اختتام کو پہنچا۔ بلدیات کے صوبائی وزیر عنایت اللہ نے ان منتخب عوامی نمائندوں کی اختیارات کی منتقلی کا مطالبہ ماننے کے ساتھ ساتھ فنڈز کی فراہمی، تنخواہوں کی تقرری اور کلاس فور ملازمین کی بھرتی ناظمین کے زیراختیار لانے جیسے مطالبات بھی مان لئے ہیں۔

احتجاج ختم ہوتے ہی ناظمین نے ڈھول کی تاپ پر رقص کرتے ہوئے مشہور علاقائی ڈانس اتنڑ کے زریعے خوشی کا اظہار کیا۔ اس دھرنے میں شامل چند نمائندوں نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ان کے یہ مطالبات نہیں مانے گئے تو اگلا دھرنا بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے سامنے دینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button