خیبر پختونخوا

میں ہوں پختونخوا” پروگرام کے تحت سوات میں محفل موسیقی کا اہتمام”

صوبائی محکمہ ثقافت نے سوات کے علاقائی موسیقی کو فروغ دینے کی غرض سے مینگورہ میں شام موسیقی کا اہتمام کیا ۔ گزشتہ شام اس محفل موسیقی میں علاقائی موسیقاروں کو سننے کے لئے بھاری تعداد میں لوگ آئے تھے۔ اس محفل موسیقی میں آواز کے دھن بکھیرنے والے کرامت نامی موسیقار کا کہنا تھا کہ موسیقاروں کو اس معاشرے میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور اس محفل موسیقی کے اہتمام پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تھا کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے کیونکہ ابھی تک ہمیں کسی نے اس لائق نہیں سمجھا کہ یہ لوگ ہمارے ثقافت اور زندگی کا حصہ ہے۔

https://soundcloud.com/radio-tnn/sandarez-makham-pashtu-music-night-program-in-swat-by-shaista-hakim

اس موقع پر موجود علاقائی شاعر ظفر علی ناز نے ٹی این این سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ایسے محفلوں کا اہتمام دنیا میں سوات کے امن کا پیغام پہنچاتی ہے ۔ ان کے مطابق سوات کے عوام ایسے دردناک حالات سے گزرے ہیں کہ یہاں کے عوام کو یقین ہی نہیں تھا کہ یہ کبھی امن کی شام دیکھ سکینگے۔ لوگوں کی سوچ بھی نہیں تھی کہ یہاں ماضی کی رونقیں بحال ہونگیں۔ یقیناًموسیقی کی ایسی شامیں عوام میں امن کے جذبے کو پروان چھڑھاتی ہیں اور لوگوں کے دلوں میں ثقافت سے محبت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

یہ محفل موسیقی میں ہوں پختنونخوا کے نام سے شروع کئے گئے پروجیکٹ کے تحت انجام پائی۔ اس پروجیکٹ بارے وزارت کلچر کا کہنا تھا کہ پختون خوا ہ کے تریالیس تحصیل میں علاقائی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے مختلف قسم کے میلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button